0
Wednesday 1 Jul 2020 19:30

بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیریوں پر ہولناک تجربات کر رہی ہے، مشال ملک

بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیریوں پر ہولناک تجربات کر رہی ہے، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارتی پولیس اور فوج کے بڑھتے ظلم پر خاموش تھوڑنی ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں آئے روز خوفناک اور ہولناک واقعات ہو رہے ہیں، بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیریوں پر تجربات کر رہی ہے، بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالہ بزرگ کو نواسے کے سامنے شہید کر دیا گیا، بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بے گناہ شہری کو 3 سالہ نواسے کے سامنے شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سن نواسے کے سامنے بے گناہ شہری پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے بے گناہ شہری کے بیٹے اور بیٹی نے انصاف کی اپیل کر دی۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ دہشت گرد بھارتی فوج کے مظالم دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور مودی حکومت نے موت کو ایک کھیل بنا دیا ہے، اس طرح کے مظالم کا سن کر دل کانپ جاتے ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں قابض  بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو بھی شہید کر دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 871948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش