QR CodeQR Code

لاہور میں سکیورٹی اداروں کا فلیگ مارچ

1 Jul 2020 20:19

فلیگ مارچ میں پولیس اور رینجرز سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔ سکیورٹی فورسز نے جیل روڈ، گلبرگ، فیروز پورڈ اور ماڈل ٹاون میں فلیگ مارچ کیا۔ اس موقع پر جیل روڈ، گلبرگ کے علاقوں میں ٹریفک روک دی گئی تھی جبکہ ماڈل ٹاون کے داخلی راستے کو فلیگ مارچ کیلئے خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔ یاد رہے کہ لاک ڈاون کے باعث ماڈل ٹاون مکمل لاک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ جیل روڈ، گلبرگ فیروز پور روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں فلیگ مارچ کیا۔ ملک حالات کے پیش نظر آج لاہور کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں پولیس اور رینجرز سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔ سکیورٹی فورسز نے جیل روڈ، گلبرگ، فیروز پورڈ اور ماڈل ٹاون میں فلیگ مارچ کیا۔ اس موقع پر جیل روڈ، گلبرگ کے علاقوں میں ٹریفک روک دی گئی تھی جبکہ ماڈل ٹاون کے داخلی راستے کو فلیگ مارچ کیلئے خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔ یاد رہے کہ لاک ڈاون کے باعث ماڈل ٹاون مکمل لاک ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 871959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871959/لاہور-میں-سکیورٹی-اداروں-کا-فلیگ-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org