0
Wednesday 1 Jul 2020 20:28

سندھ میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15 جولائی تک توسیع

سندھ میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15 جولائی تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15 جولائی تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15 جولائی تک توسیع کر دی ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں تعلیمی ادارے ٹریننگ انسٹیٹوٹ 15 جولائی تک بند رہیں گے، بیوٹی پارلرز، بیوٹی سیلون پر پابندی رہے گی، صوبے بھر میں سیاسی، سماجی، مذہبی، عوامی اجتماعات اور تقاریب پر پابندی ہوگی، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز پر پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینما گھر، تھیٹر، تفریحی و سیاحتی مقامات، انڈور اسپورٹس کلب، جم، کھیلوں کے ٹورنامنٹس پر پابندی برقرار رہے گی، مزارات پر اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر 15 جولائی تک پابندی عائد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 871962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش