QR CodeQR Code

سعودی قونصل جنرل نے کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں کو چیک پیش کردیا

1 Jul 2020 20:30

کراچی میں دو مختلف تقاریب میں سعودی قونصل جنرل بندر فہد الدائیل اور سیبک پاکستان کے جنرل مینیجر صالح علی الزاہرانی نے دو بڑے اسپتالوں انڈس اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کو عطیات کے چیکس دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی قونصل جنرل نے کراچی کے دو بڑے اسپتالوں کو عطیہ کے چیک پیش کئے، عطیات کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دو مختلف تقاریب میں سعودی قونصل جنرل بندر فہد الدائیل اور سیبک پاکستان کے جنرل مینیجر صالح علی الزاہرانی نے دو بڑے اسپتالوں انڈس اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کو عطیات کے چیکس دیئے۔ عطیات کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لئے فراہم کئے گئے ہیں، چیکس انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری اور ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، مشکل کے وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871963/سعودی-قونصل-جنرل-نے-کراچی-کے-2-بڑے-اسپتالوں-کو-چیک-پیش-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org