0
Wednesday 1 Jul 2020 20:37

دہشت گرد نے مجھے زندہ پاکر رائفل اٹھائی تو میں نے سر پر گولی ماری، بہادر اہلکار

دہشت گرد نے مجھے زندہ پاکر رائفل اٹھائی تو میں نے سر پر گولی ماری، بہادر اہلکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا 8 منٹ میں صفایا کرنے والے بہادر اہلکار نے آپ بیتی بتادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چاروں دہشت گردوں کو مارنے والے  بہادر اہلکاروں کے اعزاز میں کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے گفتگو کرتے ہوئے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے بہادر اہلکار رفیق سومرو نے بتایا کہ دہشت گرد ایک ایک کرکے فائرنگ کررہے تھے اور ساتھ ہی دستی بم بھی پھینک رہے تھے۔ بہادر اہلکار رفیق سومرو کے مطابق ہمارے چند ساتھی شہید ہوئے تو دہشت گرد نے مجھے زندہ پاکر مارنے کے لئے رائفل اٹھائی ہی تھی کہ میں نے فوری اس کے سر پر گولی ماری۔

رفیق سومرو نے مزید بتایا کہ چاروں دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے لیکن ہم نے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا اور مرکزی گیٹ پر ہی مار گرایا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 871964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش