0
Wednesday 1 Jul 2020 20:41

چاہتے ہیں کہ سندھ میں مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں، وزیر اطلاعات سندھ

چاہتے ہیں کہ سندھ میں مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں، وزیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال چاہتے ہیں کہ  سندھ میں مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں جب کہ مرکزی مویشی منڈی سےمتعلق وفاق سے بات کریں گے۔ ناصر حسین شاہ نے ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسپتال پر 6 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں، بہترین اسٹاف اسپتال میں مقرر کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سفارش کی ہے کہ مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں مساجد اور علمائے کرام کے ذریعے قربانی کے جانور حاصل کئے جائیں، اس میں برکت بھی ہوگی اور ثواب بھی ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے ماحول میں احتیاط بھی لازم ہے، مرکزی مویشی منڈی سے متعلق وفاق سے بات کریں گے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالیں صرف فلاحی ادارے جمع کرسکیں گے اور اجازت نامے رکھنے والے معروف فلاحی ادارے ہی کھالیں جمع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائنس ون، ٹو اور تھری کی باتیں مختلف جگہوں سے آتی رہی ہیں  لیکن اب وزیر اعظم خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں مائنس کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 871966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش