0
Wednesday 1 Jul 2020 20:49

اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کا انکشاف

اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اور افغانستان کے شہر قندھار سے بھی دہشتگردوں کو ہدایت ملتی رہی ہیں، دہشتگردوں کے قبضے سے اسمارٹ فون سمیت دو موبائل فونز ملے تھے اور موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگرد سلمان کراچی میں ہی موجود تھا، جبکہ دیگر 3 دہشتگرد حب کے راستے سے کراچی آئے، کراچی میں موجود ایک دہشتگرد نے 2 سہولت کاروں کے ساتھ  حملے کی منصوبہ بندی مکمل کی، جبکہ حملہ آور 4 روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مکمل ریکی کر چکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 871967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش