0
Wednesday 1 Jul 2020 21:33

سکردو اور ہنزہ میں طلباء کیلئے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سنٹرز کا افتتاح

سکردو اور ہنزہ میں طلباء کیلئے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سنٹرز کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ سکردو اور ہنزہ میں طلباء کیلئے مفت ہائی سپید انٹرنیٹ سنٹرز کا افتتاح کر دیا گیا۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی جانب سے بوائز ڈگری کالج سکردو اور ڈگری کالج علی آباد ہنزہ میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سروس کا افتتاح کر دیا گیا جہاں طلباء صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے بعد آن لائن کلاسز اور لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تاہم گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی محدود سہولت اور ناقص سروس کی وجہ سے اکثر طلباء آن لائن کلاسز سے محروم رہ گئے جس کیخلاف طلباء سراپا احتجاج تھے۔ طلباء کے احتجاج کے بعد ایس سی او کی جانب سے پہلے مرحلے میں سکردو اور ہنزہ میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں تمام اضلاع میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 871976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش