QR CodeQR Code

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے شاہ محمود قریشی کا رابطہ

1 Jul 2020 21:32

پاکستان کی حکومت نے گزشتہ روز یورپی یونین سے اعلیٰ سطحی رابطہ کیا تھا، جس کے بعد ملک کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے گزشتہ روز ہنگامی بنیادی پر تمام یورپی ممالک کے سفرا سے رابطہ قائم کیا تھا اور پی آئی اے کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یورپی یونین میں خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے  رابطہ ہوا ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران شاہ محمود قریشی اور جوزف بوریل نے دو طرفہ تعلقات اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستان کی حکومت نے گزشتہ روز یورپی یونین سے اعلیٰ سطحی رابطہ کیا تھا، جس کے بعد ملک کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے گزشتہ روز ہنگامی بنیادی پر تمام یورپی ممالک کے سفرا سے رابطہ قائم کیا تھا اور پی آئی اے کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی جانب سے کیے جانے والے رابطے کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپی ممالک میں اترنے اور وہاں سے اڑان بھرنے کی تا حکم ثانی اجازت دی گئی تھی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات دونوں رہنماوں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان امن عمل کےحوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 871979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871979/یورپی-یونین-کے-خارجہ-امور-سربراہ-سے-شاہ-محمود-قریشی-کا-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org