QR CodeQR Code

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا

1 Jul 2020 21:48

نیب نے سلیم مانڈوی والا کو آج طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور پیشی کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیب کی طرف سے طلبی پر موقف دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ احتساب سب کا ہوناچا ہیئے۔ احتساب کا مطلب سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیئے۔ جمہوریت اور شفافیت پر یقین رکھتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب)  نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 جولائی کو طلب کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیب نے سلیم مانڈوی والا کو آج طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور پیشی کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیب کی طرف سے طلبی پر موقف دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ احتساب سب کا ہوناچا ہیئے۔ احتساب کا مطلب سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیئے۔ جمہوریت اور شفافیت پر یقین رکھتا ہوں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میرا تعلق ایسے خاندان سے ہے، جس کے بیشتر لوگ وکلا اور بزنس مین ہیں۔ تمام عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔ اس سے قبل قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پھر طلب کیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو 6 جولائی کو سندھ روشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نیب راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 4 جون سندھ روشن کیس میں طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ گزشتہ سال ستمبر میں بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو نیب نے طلب کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس سے قبل نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملزم کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا اور ان سے نیب کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار نیب کے سامنے پیش ہوا تاہم مجھے کوئی خاص چیز نظر نہیں آئی جبکہ نیب کو اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 871981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871981/نیب-نے-ڈپٹی-چیئرمین-سینیٹ-سلیم-مانڈوی-والا-کو-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org