0
Wednesday 1 Jul 2020 22:01

ملک میں 2 لاکھ 13 ہزار 470 کورونا مریض، ایک لاکھ سے زائد شفایاب

ملک میں 2 لاکھ 13 ہزار 470 کورونا مریض، ایک لاکھ سے زائد شفایاب
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 تک جا پہنچی ہے تاہم ان میں سے ایک لاکھ 802 افراد نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 510 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں مزید 4 ہزار 133 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار 640، پنجاب میں 76 ہزار 262 ، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 598، بلوچستان میں 10 ہزار 476، اسلام آباد میں 12 ہزار 912، آزاد جموں وکشمیر میں ایک ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 489 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 273 ہے، جن میں سے 5 ہزار 50 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جب کہ ملک بھر میں 491 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 افراد کورونا کے ہاتھوں دار فانی سے کوچ کر گئے۔ جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 395 ہو گئی، پنجاب میں ایک ہزار 762، سندھ میں ایک ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 951، اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 121، گلگت بلتستان 26 اور آزاد کشمیر میں 30 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش