0
Wednesday 1 Jul 2020 23:39

عمران خان پی آئی اے کے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

عمران خان پی آئی اے کے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے اثاثہ جات کی فروخت سے متعلق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان اصل میں یہی کام کرنا چاہتے ہیں، مجھے یہ جاننے میں دلچسپی ہوگی کہ روز ویلٹ ہوٹل کے حصول کیلئے کون بولی لگاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پی آئی اے کے اثاثہ جات کی فروخت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان اصل میں یہی کام کرنا چاہتے ہیں، عمران خان پی آئی اے کے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کرنا چاہتے ہیں، مجھے یہ جاننے میں دلچسپی ہوگی روز ویلٹ ہوٹل کے حصول کیلئے کون بولی لگاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش