0
Monday 25 Jul 2011 17:42

مکہ مکرمہ، "اسلامی دنیا،مسائل اور حل" کے زیر عنوان رابطہ عالم اسلامی کانفرنس شروع

مکہ مکرمہ، "اسلامی دنیا،مسائل اور حل" کے زیر عنوان رابطہ عالم اسلامی کانفرنس شروع
مکہ مکرمہ:اسلام ٹائمز۔ کانفرنس میں پاکستان، ایران سمیت دنیا بھر سے 25 ممالک کے علماء شریک ہیں، کانفرنس میں پاکستان سے مولانا تقی عثمانی اور مفتی رفیع عثمانی شریک ہیں، کانفرنس کے موقع پر سعوی بادشاہ ملک عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے خارجی خطرات سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں، داخلی جماعتوں کی نادانیوں اور خارجی یلغار سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور موثر لائحہ عمل ناگزیر ہے، شاہ عبداللہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو مسلک پرستی اور فرقہ پرستی کی بنیادوں پر منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، علماء مسلک پرستی اور فرقہ پرستی کی کوششوں کی مزاحمت کریں۔ اس موقع پر مفتی اعلٰی سعودی شیخ عبدالغریز آل لشیخ نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں علم کی روشنی گھر گھر پہنچانی چاہئے، عوام اور حکام کے درمیان رابطے قائم رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 87201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش