0
Thursday 2 Jul 2020 08:32

امریکا میں F-16 طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

امریکا میں F-16 طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں F-16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، واقعے میں پائلٹ مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایف سولہ سی ایم لڑاکا فیلکن طیارہ تربیتی مشق کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ حکام نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔ تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے میں صرف پائلٹ ہی موجود تھا۔ طیارہ گر کر تباہ ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 872017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش