QR CodeQR Code

امریکا میں F-16 طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

2 Jul 2020 08:32

حکام نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔ تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے میں صرف پائلٹ ہی موجود تھا۔ طیارہ گر کر تباہ ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں F-16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، واقعے میں پائلٹ مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایف سولہ سی ایم لڑاکا فیلکن طیارہ تربیتی مشق کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ حکام نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔ تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے میں صرف پائلٹ ہی موجود تھا۔ طیارہ گر کر تباہ ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 872017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872017/امریکا-میں-f-16-طیارہ-گرکر-تباہ-پائلٹ-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org