?>?> یورپی یونین نے پی آئی اے پر اپنا اعتماد کھودیا، ترجمان - اسلام ٹائمز
0
Thursday 2 Jul 2020 08:39

یورپی یونین نے پی آئی اے پر اپنا اعتماد کھودیا، ترجمان

یورپی یونین نے پی آئی اے پر اپنا اعتماد کھودیا، ترجمان
اسلام ٹائمز۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹوں کو گراؤنڈ کرنے کے بعد یورپی یونین کیلئے ریگولیٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پر چھ ماہ کیلئے پابندی لگا دی ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پی آئی اے کو بتایا کہ ابھی بھی یہ یقینی نہیں کہ آیا باقی تمام پائلٹس مناسب طور پر اہل ہیں اور انہوں نے ایئرلائن پر اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔ ای اے ایس اے نے بتایا کہ اس نے پی آئی اے اور ایک چھوٹی نجی پاکستان ایئرلائن کو حالیہ تحقیقات کے پیش نظر معطل کر دیا ہے جن کی اطلاعات پاکستان پارلیمان میں سامنے آئی تھیں جن میں انکشاف ہوا تھا کہ پاکستان میں جاری پائلٹ لائسنسوں کا ایک بڑا حصہ جعلی ہے۔ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپیل دائر کر رہی ہے۔ یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے 26 جون کو پی آئی اے کو مطلع کر دیا تھا کہ اس کے اجازت نامے کو معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 28 جون کو پی آئی اے نے اس بارے میں جواب دیا کہ اس بارے میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں مگر یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 872018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش