QR CodeQR Code

لاہور کے متعدد علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن، شہریوں کی کوائف کی چیکنگ

2 Jul 2020 08:49

سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس او ایچ اوز نے نفری اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ آپریشن کیا گیا، اس ضمن میں سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، کرایہ داروں کے کوائف اور متعدد ہوٹلز بھی چیک کئے گئے۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد قانون کی گرفت میں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سٹاک ایکسچینج حملے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اس حوالے سے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ تھانہ جوہر ٹاون میں جھگیاں ایکسپو سنٹر، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں دھلا فلیٹس، سنٹرل فلیٹس ماڈل ٹاون ایکسٹینشن، بھسین گاؤں سے متعدد مقامات پر سرچ آپریشنز کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح تھانہ لٹن روڈ، لاری اڈا، شفیق آباد، بادامی باغ اور تھانہ شمالی چھاؤنی، تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں متعدد آبادیوں اور علاقہ تھانہ نواب ٹاؤن، ستوکتلہ اور نشتر کالونی کے کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشنز کئے گئے۔

سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس او ایچ اوز نے نفری اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ آپریشن کیا گیا، اس ضمن میں سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، کرایہ داروں کے کوائف اور متعدد ہوٹلز بھی چیک کئے گئے۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کے اضافی دستے مسلسل پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ شہری کسی بھی مشتبہ شخص اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراََ 15 پر دیں۔


خبر کا کوڈ: 872020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872020/لاہور-کے-متعدد-علاقوں-میں-رات-گئے-سرچ-آپریشن-شہریوں-کی-کوائف-چیکنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org