0
Thursday 2 Jul 2020 09:12

پیوٹن کے 2036ء تک روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار

پیوٹن کے 2036ء تک روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار
اسلام ٹائمز۔ روس میں ہوئے ریفرنڈم کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے 2036ء تک روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ روسی الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق روس کے 73 فیصد شہریوں نے ریفرنڈم میں مجوزہ آئینی اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ مجوزہ آئینی اصلاحات کے بعد روسی صدر کو مزید دو بار کے لیے صدر بننے کا اختیار مل گیا ہے۔ پیوٹن کی موجودہ مدت صدارت 2024ء میں ختم ہو رہی ہے۔ دوسری جانب ولادیمیر پیوٹن کے مخالفین نے ریفرنڈم کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش