0
Thursday 2 Jul 2020 09:31

بھارت کی توسیع پسندی کو لگام دینا بہت ضروری ہے، مسعود خان

بھارت کی توسیع پسندی کو لگام دینا بہت ضروری ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔  آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ لداخ تنازع پر چین کا موقف درست ہے، وہ بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں خطے کی صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام غیرقانونی تھا۔ بھارت نے غیرقانونی اقدام کے بعد جعلی نقشے جاری کیے،نقشے میں لداخ کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا۔ سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ لداخ اور کشمیر کا معاملہ متنازع ہے۔ چین لداخ میں بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ لداخ تنازع پر چین کا موقف درست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی توسیع پسندی کو لگام دینا بہت ضروری ہے، جنگیں مشینں نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں۔ چینی فوج کی نسبت بھارتی فوج کمزور ہے۔ بھارتی فوج کو متعدد مسائل درپیش ہیں۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا کہ چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی گئی۔ امریکا نے کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار چین کو قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 872025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش