QR CodeQR Code

لندن میں پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام شخص پر تشدد

2 Jul 2020 10:05

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ تھا کہ نوجوان کے پاس تیز دھار آلہ ہے تاہم اس کے قبضے سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا جا سکا۔ 


اسلام ٹائمز۔ لندن کے جنوبی علاقے میں پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بلیک لائیوز میٹر کے نام سے وائرل کر دی گئی۔ واقعہ لندن کے علاقے کرائیڈن میں پیش آیا جہاں اہلکاروں نے نوجوان کو دھکے دیے اور لاتیں مار کر فٹ پاتھ پر گرا دیا، گرفتاری کے باوجود نوجوان کو مکے مارے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ تھا کہ نوجوان کے پاس تیز دھار آلہ ہے تاہم اس کے قبضے سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا جا سکا۔ 


خبر کا کوڈ: 872030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872030/لندن-میں-پولیس-اہلکاروں-کا-سیاہ-فام-شخص-پر-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org