QR CodeQR Code

عوامی پسندیدگی میں نواز لیگ نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا

2 Jul 2020 10:22

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ کے سروے میں 27 فیصد افراد نے مسلم لیگ نواز کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا، 24 فیصد افراد تحریک انصاف کے حامی ہیں جبکہ 11 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں رائے دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کے بعد سے پہلی مرتبہ عوامی پسندیدگی میں مسلم لیگ نواز، تحریک انصاف سے آگے نکل گئی، انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ کے سروے میں 27 فی صد افراد نے مسلم لیگ نواز کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا، 24 فیصد افراد تحریک انصاف کے حامی ہیں جبکہ 11 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں رائے دی ہے۔ سروے میں شریک افراد میں سے 22 فیصد نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، جبکہ 21 فیصد نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 14فیصد نے کورونا اور 11 فیصد نے کاروبار میں کمی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ سے 52 فیصد افراد غیر مطمئن ہیں اور صرف 21 فیصد افراد مطمئن ہیں۔ 57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جبکہ 19 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔ 27 فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں، 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان ہی حل کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872031/عوامی-پسندیدگی-میں-نواز-لیگ-نے-پی-ٹی-ا-ئی-کو-پیچھے-چھوڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org