QR CodeQR Code

آئی ایس پی آر کیجانب سے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید

2 Jul 2020 12:10

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں، اس کے علاوہ اسکردو ایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے، اس طرح کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872064/آئی-ایس-پی-آر-کیجانب-سے-بھارتی-میڈیا-پر-چلنے-والی-خبر-کی-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org