QR CodeQR Code

صدر زرداری کا دورہ سعودی عرب ناکام، ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے

25 Jul 2011 19:28

اسلام ٹائمز:ذرائع نے انکشاف کیا کہ دورہ کرنے والے وفد نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولنے کی درخواست کی، جسے قبول نہیں کیا گیا۔ حالانکہ خانہ کعبہ میں قابو سے باہر رش بھی نہیں تھا۔ پاکستان کے کسی حکمران کو کبھی خانہ کعبہ میں داخل ہونے کی درخواست کو ابھی تک رد نہیں کیا گیا تھا اور ایسا پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کا گذشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دورہ سعودی عرب ٹھوس نتائج برآمد نہ کرنے کے باعث ناکام ہو گیا ہے، کیونکہ سعودی قیادت کی جانب سے اس دورہ کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی گئی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل دینے یا کسی اور سہولت کی فراہمی کا تاثر بے بنیاد ہے، کیونکہ سعودی عرب پہلے ہی پاکستان کو خصوصی رعایتی نرخوں پر تیل فراہم کر رہا ہے۔ جیسا کہ وہ دیگر اسلامی ممالک کو ایسی ہی پیشکش کرتا ہے۔ نئی رعایت کے بارے میں کوئی بحث نہیں کی گئی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ دورہ کرنے والے وفد نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولنے کی درخواست کی، جسے قبول نہیں کیا گیا۔ حالانکہ خانہ کعبہ میں قابو سے باہر رش بھی نہیں تھا۔ پاکستان کے کسی حکمران کو کبھی خانہ کعبہ میں داخل ہونے کی درخواست کو ابھی تک رد نہیں کیا گیا تھا اور ایسا پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 87208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87208/صدر-زرداری-کا-دورہ-سعودی-عرب-ناکام-ٹھوس-نتائج-برآمد-نہیں-ہوئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org