0
Thursday 2 Jul 2020 13:34

سندھ کے بلدیاتی اداروں میں ایک اور کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا

سندھ کے بلدیاتی اداروں میں ایک اور کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے بلدیاتی اداروں میں بڑے پیمانے پر جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی یونین کمیٹیز میں مبینہ طور پر جعلسازی سے بھرتیاں کی گئیں، محکمہ بلدیات نے تحقیقات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق مبینہ جعل سازی کے ذریعے بھرتی کیے گئے افراد کو قواعد کے برخلاف تنخواہوں کا اجرا بھی کیا جاتا رہا ہے۔ صوبائی محکمہ بلدیات نے سندھ بھر کی یونین کمیٹیز میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، کراچی ڈویژن میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ بلدیات کو بینظیرآباد ڈویژن میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کا ہدف دیا کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی یو سیز کے ملازمین کی بھرتیوں کے ریکارڈ اور تنخواہوں کے اجرا کا جائزہ لے گی، 6 ڈویژن کی الگ الگ انکوائری کمیٹیز ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 872087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش