QR CodeQR Code

نوراللہ صدیقی منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ مقرر

2 Jul 2020 13:58

نوٹیفیکیشن کے مطابق نوراللہ صدیقی کو نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوراللہ صدیقی سوشل میڈیا کے جملہ امور کے بھی نگران مقرر کیے گئے ہیں۔ نوراللہ صدیقی عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کو منہاج القرآن کا نائب ناظم اعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ قائد منہاج القران ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کے بطور نائب ناظم اعلیٰ مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوراللہ صدیقی کو نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوراللہ صدیقی سوشل میڈیا کے جملہ امور کے بھی نگران مقرر کیے گئے ہیں۔ نوراللہ صدیقی عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور و دیگر راہنماؤں نے نائب ناظم اعلیٰ مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 872089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872089/نوراللہ-صدیقی-منہاج-القرآن-کے-نائب-ناظم-اعلی-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org