0
Thursday 2 Jul 2020 17:08

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران اس وباء کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش