QR CodeQR Code

صرف وزیراعظم کی اہلیت کا مسئلہ نہیں، ان کی ٹیم بھی ناکام ہے، محمد زبیر

2 Jul 2020 16:13

قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا کہ اگر مائنس ون ہو بھی گیا تو باقی بھی ان کو نہیں چھوڑیں گے، وزریراعظم کی جانب سے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں مائنس ون کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کہتے ہیں صرف وزیراعظم کی اہلیت کا مسئلہ نہیں، ان کی ٹیم بھی ناکام ہے اور عمران خان کو غلط بریف کیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ مائنس آل سے حل ہوگا۔ خیال رہے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا کہ اگر مائنس ون ہو بھی گیا تو باقی بھی ان کو نہیں چھوڑیں گے، وزریراعظم کی جانب سے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں مائنس ون کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اسی ٹاک شو میں گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہو رہی ہے، ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے کنڈکٹ پر اعتراضات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872103/صرف-وزیراعظم-کی-اہلیت-کا-مسئلہ-نہیں-ان-ٹیم-بھی-ناکام-ہے-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org