QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں پولیو کی طرز پر کورونا کے نمونے سیوریج سے لینے کا فیصلہ

2 Jul 2020 16:49

سیوریج میں وائرل لوڈ کو ٹیسٹ کے ذریعے دیکھا جائے گا جس کی مدد سے معلوم کیا جاسکے گا کہ کون سے علاقوں میں کتنا وائرس منتقل ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کی طرز پر کورونا کے نمونے سیوریج سے لینے کا فیصلہ کر لیا گیا، نمونوں کے تجزیئے اور وائرس سامنے آنے پر مزید علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔ محکمہ صحت نے بین الاقوامی ماہرین سے رابطے شروع کر دیئے۔ ماہرین کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے باوجود دو ہفتوں تک انسانی فضلے میں موجود رہتا ہے، نمونوں کے تجزیئے پر متعلقہ علاقوں کو مخصوص لاک ڈاؤن کے تحت سیل کیا جائے گا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا پلازمہ اور دیگر علاج پر کام جاری ہے، اس حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ڈھائی سو سے زائد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ ہے، جبکہ پشاور میں 40 سے زائد علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔ سیوریج میں وائرل لوڈ کو ٹیسٹ کے ذریعے دیکھا جائے گا جس کی مدد سے معلوم کیا جاسکے گا کہ کون سے علاقوں میں کتنا وائرس منتقل ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872119/خیبر-پختونخوا-میں-پولیو-کی-طرز-پر-کورونا-کے-نمونے-سیوریج-سے-لینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org