0
Thursday 2 Jul 2020 17:20

مقبوضہ کشمیر، دن میں چھٹی کورونا ہلاکت، مرنے والوں کی تعداد 113

مقبوضہ کشمیر، دن میں چھٹی کورونا ہلاکت، مرنے والوں کی تعداد 113
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج مزید 6 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 113 تک بڑھ گئی ہے۔ کورونا سے مرنے والے آج دن کے چھٹے شہری کا تعلق بھی ضلع کولگام سے تھا اس طرح مذکورہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تین شہری آج کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ مذکورہ 65 سالہ شہری کو 30 جون کے روز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاء تھا جو آج انتقال کر گیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے چند گھنٹے بعد مثبت آگیا۔ آج ہونے والی پہلی دو کورونا ہلاکتیں کولگام کے ہٹی پوری اور بارہمولہ کے ایک شہری کی تھیں جبکہ دوسری دو ہلاکتیں بٹہ مالو اور بڈگام کے شہریوں کی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش