0
Thursday 2 Jul 2020 17:47

گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے
اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات سے قبل گلگت بلتستان بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ 4 سیکریٹریز، 6 ڈپٹی کمشنرز اور 16 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئیں جبکہ 4 ڈپٹی کمشنرز اور ایک اے سی کو ایس اینڈ جی ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلی کے سیکریٹری ثناء اللہ کو وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کا ڈی جی، خادم حسین سلیم کو سیکریٹری تعمیرات سے سیکرٹری ٹو سی ایم اور سیکریٹری آصف اللہ خان کا محکمہ سیاحت سے محکمہ تعمیرات عامہ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ سی ایم آئی ٹی کے ڈی جی رشید علی کو ایس اینڈ ڈی جی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ سروسز سے جاری سے ہونے والے دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق کمال الدین قمر کو ایڈیشنل کمشنر گلگت سے ڈی سی گانچھے، کمال خان کو بورڈ آف ریونیو سے ڈی سی ضلع استور، عظیم اللہ کو فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ڈی سی شگر، کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کو محکمہ داخلہ سے ڈی سی دیامر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کا دیامر سے غذر، محمد انس اقبال کا استور سے سکردو تبادلہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی گانچھے صفت خان، ڈی سی سکردو خرم پرویز، ڈی سی غذر محمد طارق اور ایڈیشنل ڈی سی گلگت محمد یوسف کو ایس اینڈ ڈی جی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) شہریار شیرازی کو دنیور سے ایڈیشنل ڈی سی گلگت۔ فہد محمود کو ایڈیشنل ڈی سی سکردو، حافظ کریم داد چغتائی کو سکردو سے ڈی ایس ہوم، نثار احمد کو یاسین سے کمشنر آفس، محمد عثمان علی کو شگر سے سکردو، عارف حسین کو گلگت سے یاسین، حبیب الرحمان کو پونیال اشکومن سے استور ہیڈ کوارٹر،اے سی کیپٹن (ر) عبد الوہاب کا سکردو سے جگلوٹ، زیر تربیت اے سی کیپٹن (ر) ذکرف فدا ملک کا گلگت سے دنیور، زیر تربیت اے سی عنایت اللہ کا ہنزہ سے پونیال اشکومن، اے سی وقار جوہر کا شگر، زیر تربیت اے سی معراج عالم کا استور سے نگر، اے سی غضنفر علی کا غذر سے ڈاغونی گانچھے اور شفقت علی کا اے سی ٹو کمشنر سے اے سی عملدرآمد گلگت تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اے سی استور شیر افضل کو استور سے ایس اینڈ جی ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش