QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

2 Jul 2020 19:59

7 جولائی کو ریٹرننگ آفیسرز کیجانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائیگا۔ انتخابی امیدوار 13 سے 17 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ 17 جولائی کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 7 جولائی کو ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔ انتخابی امیدوار 13 سے 17 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ 17 جولائی کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے۔ ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی آخری تاریخ 23 جولائی ہوگی۔

ریٹرننگ آفیسران کے فیصلوں کیخلاف اپیل کرنے کی آخری تاریخ 27 جولائی ہوگی۔ اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر عمدرآمد کرنے کی تاریخ 3 اگست مقرر کی گئی ہے۔ 4 اگست کو امیدواروں کے نظرثانی شدہ نام شائع کیے جائیں گے جبکہ 5 اگست کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے، 6 اگست کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 18 اگست کو پولنگ ہوگی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے گذشتہ ماہ 18 اگست کو پول ڈے کے طور پر منظوری دی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن جی بی کی جانب سے آج باقاعدہ شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872137/گلگت-بلتستان-میں-انتخابی-شیڈول-کا-اعلان-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org