0
Thursday 2 Jul 2020 20:22

کراچی کے چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا امکان

کراچی کے چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر ہے کہ شہر کے چند علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو 60 میگاواٹ کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کراچی میں پہلے ہی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں پانچ سے چھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ الہلال سوسائٹی کے ڈی اے اسکیم 7، شاہ فیصل کالونی، محمود آباد، قیوم آباد، بلال کالونی، گلستان جوہر بلاک دو، گلشن اقبال کے بلاکس، اورنگی ٹاؤن میں بھی فنی خرابی کے نام پر لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مینٹیننس شٹ ڈاون کے نام پر کے الیکٹرک کی جانب سے 9 گھنٹوں کی لوڈشینگ کے ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔ ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب 3000 سے 3200 میگا واٹ ہےجبکہ800 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش