0
Thursday 2 Jul 2020 20:30

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز کا کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز کا کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کو معاش کے لئے کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے کل سے اپنی دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے ساڑھے 3 ماہ کاروبار بند کرنے والے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز بند کرکے رہائشی علاقے کھولنے سے کورونا پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری، جرمانے اور لاک ڈاون اب ناقابل برداشت ہے، اب تاجر سخت مزاحمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 872140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش