QR CodeQR Code

سندھ، ایک اور پولیس اہلکار کورونا وائرس سے جاں بحق

2 Jul 2020 20:54

ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکار کو حکومت کے احساس پروگرام کے تحت پاکستان سویڈش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی میں تعینات کیا گیا تھا، جاں بحق ہونے والے اہلکار کے سوگواران میں ایک بیوی اور 4 بچے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک اور پولیس اہلکار کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملیر ایس پی شکایت سیل میں شکیل کو 19 جون کو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکار کو حکومت کے احساس پروگرام کے تحت پاکستان سویڈش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی میں تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق ہونے والے اہلکار کے سوگواران میں ایک بیوی اور 4 بچے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872146/سندھ-ایک-اور-پولیس-اہلکار-کورونا-وائرس-سے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org