QR CodeQR Code

بھارت میں اپریل 2023ء سے پرائیویٹ ٹرینوں کا آپریشن شروع ہوگا، ریلوے بورڈ

2 Jul 2020 21:58

کانگریس نے حکومت پر ریلوے کی نجکاری نہ کرنے کے اپنے وعدے سے مکرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 109 ٹرینوں کا آپریشن نجی ہاتھوں میں دینے کا عمل شروع کردیا ہے اور اسے بتانا چاہیئے کس بنیاد پر یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں پرائیویٹ ٹرینوں کا آپریشن اپریل 2023ء سے شروع ہونے کی امید ہے، جس کے بعد تمام مسافروں کو کنفرم ٹکٹ ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پرائیویٹ ٹرینوں کو چلانے کے لئے رواں سال نومبر تک مالیاتی بولی لگائی جائے گی۔ کلسٹروں کو آئندہ سال فروری مارچ تک بولی کی بنیاد پر الاٹ کیا جائے گا اور توقع ہے کہ اپریل 2023ء تک بھارت میں پرائیویٹ ٹرینیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔

اس دوران کانگریس نے حکومت پر ریلوے کی نجکاری نہ کرنے کے اپنے وعدے سے مکرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 109 ٹرینوں کا آپریشن نجی ہاتھوں میں دینے کا عمل شروع کردیا ہے اور اسے بتانا چاہیئے کس بنیاد پر یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے سب سے منافع بخش محکمہ ہے اور ملک کے غریب عوام کے سفر کی بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریلوے دنیا کا بڑا اور ایشیاء کا دوسرا نمبر کا نیٹ ورک ہے جس میں یومیہ تقریباً ڈھائی کروڑ افراد سفر کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872147/بھارت-میں-اپریل-2023ء-سے-پرائیویٹ-ٹرینوں-کا-آپریشن-شروع-ہوگا-ریلوے-بورڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org