0
Thursday 2 Jul 2020 21:57

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاک افواج کے مابین گولہ باری

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاک افواج کے مابین گولہ باری
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کے روز گولہ باری کا تبادلہ کیا۔ بھارت کے دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کیرنی سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا جواب دیا اور یہ سلسلہ آج تادیر جاری رہا۔ ادھر قابض فورسز نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے راجوری میں لائن آف کنٹرول پر جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو ہلاک کردیا۔
خبر کا کوڈ : 872148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش