QR CodeQR Code

حکومت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی

2 Jul 2020 22:39

کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی ٹاسک فورس کو ختم کرنے اور ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر (اشتراک) کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا اور جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلانے کے لیے مالی مشیر تعینات کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔ اسلام آباد میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی ٹاسک فورس کو ختم کرنے اور ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر (اشتراک) کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا اور جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلانے کے لیے مالی مشیر تعینات کیا جائے گا۔ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ 1979ء میں پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن خالد بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ مل کر اس ہوٹل کو لیز پر حاصل کیا تھا اور 1999ء میں ہوٹل کی عمارت کو تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر میں خرید لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 872167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872167/حکومت-روزویلٹ-ہوٹل-کی-نجکاری-سے-پیچھے-ہٹ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org