QR CodeQR Code

جی بی الیکشن 2020ء، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران کے ناموں کا اعلان

2 Jul 2020 22:44

الیکشن کمیشن جی بی کی جانب سے جمعرات کے روز الیکشن شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ریٹرننگ آفیسران کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے انتخابات 2020ء کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت سے نوید احمد، غذر سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منہاس حسین، ہنزہ سے ڈی سی فیاض احمد، نگر سے ڈی سی شاہ رخ چیمہ، دیامر سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز احمد، استور سے سینئر سول جج راحت علی چنگیزی، سکردو سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لقمان حکیم، شگر سے ڈی سی عظیم اللہ، کھرمنگ سے ڈی سی محمد جعفر اور گانچھے سے ڈی سی کمال قمر کو ریٹرننگ آفیسر تعنیات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن جی بی کی جانب سے جمعرات کے روز الیکشن شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ریٹرننگ آفیسران کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872168/جی-بی-الیکشن-2020ء-ڈسٹرکٹ-ریٹرننگ-ا-فیسران-کے-ناموں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org