QR CodeQR Code

جی بی الیکشن، پی پی کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے بلاول کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم

3 Jul 2020 19:31

کمیٹی میں مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری، فریال تالپور، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، صوبائی صدر جی بی امجد حسین ایڈوکیٹ، سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ، صوبائی جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل اور ممبر ایگزیکٹیو باڈی محمد موسیٰ شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے لئے اپنی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 رکنی کمیٹی میں مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری، فریال تالپور، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، صوبائی صدر جی بی امجد حسین ایڈوکیٹ، سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ، صوبائی جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل اور ممبر ایگزیکٹیو باڈی محمد موسیٰ شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے 24 حلقوں سے مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ جی بی الیکشن میں انتخابی مہم کی قیادت وہ خود کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 872171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872171/جی-بی-الیکشن-پی-کے-ٹکٹوں-کی-تقسیم-کیلئے-بلاول-سربراہی-میں-7-رکنی-کمیٹی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org