0
Thursday 2 Jul 2020 23:57

پاراچنار، بالشخیل میں فریقین نے سفید جھنڈے لہرا دیئے، سیز فائر پر رضامند

پاراچنار، بالشخیل میں فریقین نے سفید جھنڈے لہرا دیئے، سیز فائر پر رضامند
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ بالشخیل میں متحارب قبائل سیز فائر پر رضامند ہوگئے ہیں اور فریقین نے سفید جھنڈے لہرا دیئے ہیں۔ ایم این اے ساجد طوری نے میڈیا کو بتایا کہ جھڑپیں رکوانے میں فریقین کے عمائدین نے بھرپور ساتھ دیا، اس قسم کے تنازعات کے حل کیلئے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دینے اور ریونیو ریکارڈ کے ذریعے ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

پاراچنار پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے سید اقبال میاں نے جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے پارلیمنٹرینز اور قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر ضلع کرم کے مختلف علاقوں بالش خیل، ابراہیم زئی، شلوزان، کنج علی زئی سمیت دیگر علاقوں میں اراضی تنازعات کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوشش کریں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اگر ان مسائل کے حل کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جاتے تو قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 872172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش