QR CodeQR Code

پاراچنار، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خواتین سرچرز کا احتجاجی دھرنا

3 Jul 2020 00:02

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی سرچرز کی رہنما صاحبہ بی بی نے کہا کہ ہمارے ساتھ گذشتہ ایک سے سال ناانصافی ہو رہی ہے، ہم ضلع کرم کی مختلف چیک پوسٹوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں۔ سردی، گرمی اور شدید برفباری کے دوران بھی ہم نے خیموں کے اندر ڈیوٹیاں سرانجام دیں، اسکے باوجود ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کی لیڈی سرچر سراپا احتجاج بن گئیں، تنخواہیں نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے باہر دھرنا جاری ہے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کرم میں 40 سے زائد لیڈی سرچرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہے، اس موقع پر احتجاجی لیڈی مظاہرین نے مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی سرچرز کی رہنما صاحبہ بی بی نے کہا کہ ہمارے ساتھ گذشتہ ایک سے سال ناانصافی ہو رہی ہے، ہم ضلع کرم کی مختلف چیک پوسٹوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں، سردی، گرمی اور شدید برفباری کے دوران بھی ہم نے خیموں کے اندر ڈیوٹیاں سرانجام دیں، اس کے باوجود ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اثر و رسوخ رکھنے والوں کی نوکریاں مستقل کر دی گئی ہیں، ہمیں مستقل کرنا تو درکنار ہمیں گذشتہ ایک سال سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں، بارہا وعدوں کے باوجود ہم ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اس موقع پر لیڈی سرچر تمامہ نے بتایا کہ کہ پختون معاشرے میں عورت ذات گھر سے مجبوری کے بغیر نہیں نکلتی، ہم غریب لوگ ہیں، ان تنخواہوں کی آس میں ہم نے بہت زیادہ قرضے لئے ہیں، اب نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے، اگر ہمیں تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو ہم بچوں سمیت ڈی سی آفس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیں گی، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے ہم واقف ہیں، متعلقہ حکام کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا ہے اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 872173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872173/پاراچنار-تنخواہوں-کی-عدم-ادائیگی-پر-خواتین-سرچرز-کا-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org