QR CodeQR Code

کراچی میں ہیٹ ویو نہیں، ہفتہ سے موسم خوشگوار ہوجائے گا، محکمہ موسمیات

2 Jul 2020 23:39

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ جمعرات اور جمعے کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، تاہم شہر میں موسم کی صورتحال گرم اور مرطوب رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج ہے لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہیٹ ویو کا سلسلہ نہیں اور آئندہ ایک سے دو روز میں گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان سردار سرفراز نے کہا کہ شہر اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہے اور جمعرات اور جمعہ سے درجہ حرارت میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو اس وقت آتی ہے جب کسی مقام کا درجہ حرارت مسلسل 5 دن تک ماہانہ اوسط درجہ حرارت سے 5 ڈگری زائد رہے جبکہ آج کل شہر کے موسم کی صورتحال کو متعدل ہیٹ ویو کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد اور بلند درجہ حرارت کی وجہ سے لوگوں کو گرمی کی شدت بہت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ جمعرات اور جمعے کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، تاہم شہر میں موسم کی صورتحال گرم اور مرطوب رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا درجہ حرارت 4 جولائی سے خوشگوار ہونا شروع ہوجائے گا اور سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 872177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872177/کراچی-میں-ہیٹ-ویو-نہیں-ہفتہ-سے-موسم-خوشگوار-ہوجائے-گا-محکمہ-موسمیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org