0
Thursday 2 Jul 2020 23:57

آرمی چیف کا دورہ کراچی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

آرمی چیف کا دورہ کراچی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے گریژن ہیلتھ سینٹر، فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کے سپہ سالار نے کرونا سے بچاؤ کے لئے کراچی کور کی کوششوں کی تعریف کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹر آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربانیں کر کے دہشت گردوں کو روکا، گارڈز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 872183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش