QR CodeQR Code

شامی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے امریکی فوج کا رستہ کاٹ دیا

2 Jul 2020 23:58

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کیمطابق ملک کے شمالی صوبے حسکہ کے شہر تل امر اور ابوراسین کے درمیان واقع ایک پل پر موجود شامی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے وہاں سے گزرنے والے امریکی فوجی کاروان کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جسکے باعث امریکی فوجی کاروان کو الٹے پیروں واپس پلٹنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ شامی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ملک کے شمالی علاقوں میں امریکی فورسز کی آوارہ گردی میں ایک مرتبہ پھر رکاوٹ کھڑی کر دی جس کے باعث وہ الٹے پیروں واپس پلٹ جانے پر مجبور ہو گئیں۔ شامی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی علاقے "راس العین" میں شامی افواج نے ایک امریکی کاروان کو آگے بڑھنے سے روک دیا جبکہ کافی دیر کی کشمکش کے بعد امریکی فوجی کاروان کو واپس پلٹنا پڑا۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکی فوجی کاروان شامی صوبے حسکہ کے اندر موجود علاقوں تل تمر اور ابوراسین کے درمیان واقع پل الدردارہ سے گزرنا چاہتا تھا جبکہ وہاں موجود شامی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے امریکی فوجی کاروان کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔


خبر کا کوڈ: 872185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872185/شامی-مسلح-افواج-عوامی-مزاحمتی-فورسز-نے-امریکی-فوج-کا-رستہ-کاٹ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org