QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

3 Jul 2020 00:01

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کمشنر نے آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اختیار ہیلتھ ایڈوائزری پر ڈی سیز کو دے دیا، کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں مخصوص علاقوں کو بند کیا جائے گا، آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی سیز اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر عمل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں فوری توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کی 39 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوگی، کمشنر نے آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اختیار ہیلتھ ایڈوائزری پر ڈی سیز کو دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں مخصوص علاقوں کو بند کیا جائے گا، آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی سیز اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 872186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872186/سندھ-حکومت-کا-کراچی-میں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-ختم-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org