QR CodeQR Code

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال گاڑی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئی

3 Jul 2020 02:14

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی پر دو روز قبل نشر ڈرامہ ہل پارک کی پارکنگ میں شوٹ کیا گیا تھا، ڈرامہ بدھ کے روز نشر ہوا اور ڈرامے کی ریکارڈنگ کب ہوئی تھی یہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حملے میں نیلے رنگ کی ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر بی اے پی 629 استعمال کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں نظر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں زیر استعمال گاڑی بدھ کے روز نشر کئے جانے والے نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئی۔ ذرائع کے مطابق حملے میں نیلے رنگ کی ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر بی اے پی 629 استعمال کی گئی تھی، نجی ٹی وی پر دو روز قبل نشر ڈرامہ ہل پارک کی پارکنگ میں شوٹ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامہ بدھ کے روز نشر ہوا اور ڈرامے کی ریکارڈنگ کب ہوئی تھی، یہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال گاڑی دہشت گرد کے نام پر نکلی تھی، گاڑی ہل پارک کی پارکنگ میں کیا کر رہی تھی، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872188/کراچی-اسٹاک-ایکسچینج-حملے-میں-استعمال-گاڑی-نجی-ٹی-وی-کے-ڈرامے-دکھائی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org