QR CodeQR Code

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں ہلاک دہشتگرد کے اہلخانہ لاش لینے کراچی پہنچ گئے

3 Jul 2020 03:10

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش قانونی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی، دہشت گرد کے اہلخانہ بلوچستان سے کراچی آئے ہیں، اہل خانہ سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کیلئے شناختی دستاویزات طلب کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینچ پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے 4 دہشتگردوں میں سے ایک کے اہل خانہ میں دہشتگرد کی لاش لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کے اہل خانہ ایدھی سرد خانہ لاش لینے کے لئے پہنچے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش قانونی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی خالہ اور بہن لاش لینے کراچی پہنچی ہیں، دہشت گرد کے اہلخانہ بلوچستان سے کراچی آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کیلئے شناختی دستاویزات طلب کئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو ہدایت کی ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش لے لیں۔


خبر کا کوڈ: 872191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872191/کراچی-اسٹاک-ایکسچینج-حملے-میں-ہلاک-دہشتگرد-کے-اہلخانہ-لاش-لینے-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org