QR CodeQR Code

سونمیانی، ایک ہی خاندان کے 3افراد کے نام 5ہزار ایکڑ اراضی کی منتقلی، وزیراعلٰی نے نوٹس لے لیا

3 Jul 2020 10:41

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق سیٹلمنٹ عملے نے خفیہ انداز میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے نام پر سونمینانی میں 5ہزار ایکڑ اراضی کی منتقلی کی دستاویزات تیار کیں، ان افراد کا تعلق نہ تو اس علاقے اور نہ ہی اس ضلع سے ہے جن کے نام پر زمین کی منتقلی کے عارضی کاغذات بنائے گئے جبکہ مذکورہ خاندان کا سربراہ ایک عرب شیخ کا ملازم بتایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کے ساحلی علاقے سونمیانی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے نام پر 5000 ایکڑ سرکاری اراضی کی منتقلی کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بورڈ آف ریوینیو کو فوری طور پر سیٹلمنٹ عملے کے خلاف پورے معاملے کی مکمل تحقیات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق سیٹلمنٹ عملے نے خفیہ انداز میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے نام پر سونمینانی میں 5ہزار ایکڑ اراضی کی منتقلی کی دستاویزات تیار کیں، ان افراد کا تعلق نہ تو اس علاقے اور نہ ہی اس ضلع سے ہے جن کے نام پر زمین کی منتقلی کے عارضی کاغذات بنائے گئے جبکہ مذکورہ خاندان کا سربراہ ایک عرب شیخ کا ملازم بتایا جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ریوینیو نے الاٹمنٹ کیس منسوخ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ تاہم الاٹمنٹ کا یہ معاملہ سامنے آنے سے سیٹلمنٹ کے طریقہ کار اور عملے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی کی جانب سے سارے معاملے کی نشاندہی اور کاروائی کے لیے محکمہ ریوینیو کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872201/سونمیانی-ایک-ہی-خاندان-کے-3افراد-نام-5ہزار-ایکڑ-اراضی-کی-منتقلی-وزیراعل-ی-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org