QR CodeQR Code

شیخ رشید کا بیان قابل مذمت ہے، جاوید بلوچ

3 Jul 2020 11:03

بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بلوچستان کی سیاسی آواز کی گونج نے پوری عالمی سیاست میں جگہ بنالی ہے۔ جس طرح سردار اخترجان مینگل نے قومی اسمبلی کے مائیک کو بلوچستان کیساتھ جاری استحصال و ناانصافیوں کو آشکار کرنے کیلئے استعمال کیا تاریخ یاد رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر چیئرمین جاوید بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کے سیاسی تاریخی کردار نے ریاستی سیاسی پنڈتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، جس سے حواس باختگی کا شکار ریاسی کھٹ پتلیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہے، شیخ رشید کے گستاخانہ خیالات سے پتہ چلتا ہے کہ بابو لوگوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ بلوچستان کی سیاسی آوازکی گونج نے پوری عالمی سیاست میں جگہ بنالی ہے۔ جس طرح سردار اخترجان مینگل نے قومی اسمبلی کے مائیک کو بلوچستان کیساتھ جاری استحصال و ناانصافیوں کو آشکار کرنے کیلئے استعمال کیا تاریخ یاد رکھے گی، لیکن شیخ رشید کی حرکتوں کی اسلامی نظریات اور انسانی اقدار میں گنجائش نہیں، ان کی اوقات ہمیشہ ربڑ اسٹمپ کی سی ہے۔ مینگل قبائل اور سردار اخترجان مینگل کی بابت ان کے الفاظ ان کے اور ان کے آقاؤں کی ذہنی اختراح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نورا مینگل قبائل و بلوچ قوم کی قربانی ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی۔ جو انگریز کی غلامی سے نجات تک جاری رہی۔ شیخ رشید جیسے درباری بہت سے ہونگے جو ماں بہن کے تقدس کو نہیں سمجھتے ہیں، تو ان کی زبان بھی ان کی ذہن و عقل کے مطابق ہی ہوگی، جسے ریموٹ کے ذریعے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ بلوچستان کی تاریخ و تہذیب کی حیثیت کا تاریخ سے پوچھا جائے تو اس طرح کے درباری بلوچ شہداء اور غازیوں کے جوتے کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتے۔


خبر کا کوڈ: 872204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872204/شیخ-رشید-کا-بیان-قابل-مذمت-ہے-جاوید-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org