0
Friday 3 Jul 2020 12:41

سندھ کے سوا پاکستان میں وائرس کی روک تھام کی صورتحال بہتر ہوئی، اسد عمر

سندھ کے سوا پاکستان میں وائرس کی روک تھام کی صورتحال بہتر ہوئی، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر اپنانے سے مجموعی طور پر کورونا وائرس کی روک تھام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن سندھ بالخصوص کراچی میں بہتری نظر نہیں آ رہی۔ اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ کی صورتحال پر چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے ساتھ ایک اجلاس ہوا ہے جس میں صورتحال کی بہتری کے لیے مزید مربوط طریقے سے کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ وزیر صحت سندھ کی میڈیا کوآرڈنیٹر میران یوسف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 12 سو سے زائد ہو چکی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ مئی سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا جسے جون کے وسط میں مزید پھیلایا گیا اور صوبوں کے لیے 20 شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر کے ان علاقوں کو بند کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں جون کے وسط کے مقابلے آج کے اعداد و شمار بہتر ہیں جس میں نہ صرف وینٹیلیٹر پر موجود تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی آئی بلکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔اسد عمر نے کہا یہ بہتری اس لیے نظر آ رہی ہے کہ عوام نے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو بہتر کیا ہے اس لیے یہ نہ سوچا جائے کہ بیماری خود بخود کم ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا کہ وبا کی شدت میں کمی آئی لیکن پھر اس میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا جس کی ایک مثال امریکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش